نیتن یاہو کی ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے لیے جنگی تیاریاں
- 23, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: اسرائیل نے آئی اے ای اے کی رپورٹ سامنے آتے ہی ایران کے خلاف اپنی جنگی تیاریاں بڑھا دیں اس رپورٹ میں صاف درج تھا کہ ایران اس سال ایٹم بم بنا لے گا اس خبر نے اسرائیل کی نیندیں اڑا دیں اور اسرائیل کے دو قانون دان یوکرین پہنچ گئے یوکرین میں انہوں نے ایران کے ان ڈرونز اورہتھیاروں کا جائزہ لیا جن کو روس نے یوکرین پر استعمال کیا تھا اور کچھ ایسے ڈرونز تھے جن کو یوکرینی فوج نے مار گرایا تھا ان ڈرونز کے پرزوں اور استعمال شدہ ہتھیاروں کا جائزہ لینے کے لیے اسرائیل کی یہ ٹیم یوکرین گئی تاکہ آنے والے دنوں میں ایران کے ہتھیاروں سے بچنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کی جا سکے ۔
اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیل میں بھی ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کی کوشش شروع کر رکھی ہے نیتن یاہو نے لگاتار ایک ساتھ پانچ اجلاس منعقد کروائے اسرائیل کے صدر،فوجی افسران اور موساد کے راہنماؤں سے ملاقاتیں کی گئیں اور نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے خطرناک ارادوں کو روکنا بہت ضروری ہو گیا ہے چاہے اس کے لیے ایران پر حملہ ہی کیوں نہ کرنا پڑے کیونکہ ہمیں پورا یقین ہے کہ اگر ایران نے ایٹم بم بنا لیا تو وہ سب سے پہلے اسرائیل پر ہی اسے آزمائے گا اس لیے ایران کو جلد ہی روکنا ضروری ہے کیونکہ اسے روکنے کے لیے حملہ کرنے میں جتنی دیر کریں گے اس میں اتنا ہی نقصان ہے ۔
تبصرے