جاوید اختر معاملہ: پاکستان کے خلاف طنزیہ ٹویٹ پر پاکستانی اداکارہ مشی کا کنگنا رانوت کو کرارا جواب

Pakistani actress

نیوز ٹوڈے: بھارتی اداکارہ کنگنا رانوت نے جاوید اختر کے فیض احمد فیض فیسٹیول میں دیے گئے بیان کو ٹوئٹر پر شیئر کیا اور ساتھ میں پاکستان کے خلاف طنزیہ ٹوئٹ کی ہے۔ اس ٹوئٹ کے بعد مشی خان نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے کنگنا سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ گھر میں گھس کر مارنے کی تمہاری اوقات نہیں ہے جو تم ٹوئٹس میں لکھ رہی ہوتی ہو۔

مشی نے جاوید اختر کے معاملے میں کنگنا کو واضح کیا ہے کہ جہاں تک جاوید اختر کی بات ہے وہ ہمارے مہمان تھے اور ہم میں اتنی تمیز ہے کہ ہم مہمانوں کے ساتھ وہ نہیں کرتے جو مینٹل قسم کی عورت کرتی ہے اس وجہ سے اپنی زبان کو لگام دے کر بات کیا کرو۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+