برڈ فلو کے باعث 2014 کے بعد پہلی ہلاکت:کمبوڈیا میں 11 سالہ بچی برڈ فلو سے جاں بحق

Country

نیوز ٹوڈے: کمبوڈیا میں 11 سالہ بچی کی ہلاکت برڈ فلو کے باعث سامنے آئی ہے۔انسانوں میں اس بیماری کے لئےہیومین ایوئین انفلوئنزاایچ 5 این 1انفیکشن کی اصطلاح استعمال کی ہے۔ عام طور پر برڈ فلو کی بیماری مرغیوں اور دیگر پرندوں میں ہوتی ہے اور ماضی میں اسے انسانوں کے لیے خطرے کی علامت نہیں سجھا جاتا تھا۔ لیکن 1997 میں ہانگ کانگ کی پولٹری بازار میں پہلی دفعہ اس کی وبا سامنے آئی ۔اس وبا کے زیادہ تر کیس ایسے لوگوں میں سامنے آتے ہیں جو پولٹری فارمز کا کام کرتے ہیں۔

حال ہی میں کچھ مہینوں میں متعدد ممالیہ جانداروں میں اس بیماری کے پھیلاؤ کے بعد خدشہ سامنے آیا تھا کہ وائرس نے خود کوتبدیل کرلیا ہے اور اب یہ زیادہ آسانی سے انسانوں میں پھیل سکتا ہے۔کمبوڈیا میں اس بیماری کے باعث ہلاک ہونے والی بچی کا تعلق صوبہ پریی وینگ سے تھا جو سولہ فروری کو بیمار ہوئی اور اسے علاج کے لیے دارالحکومت پنوم پن کے ہسپتال میں لایا گیا۔ کمبوڈیا کی وزارت صحت کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ 22 فروری کو بچی میں برڈ فلو کی بیماری کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد وہ انتقال کر گئی۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+