پاکستان اور سعودی عرب میں رمضان کا پہلا روزہ کب ہوگا؟
- 23, فروری , 2023
نیوز ٹوڈے: عرب میڈیا کی خبر کے مطابق سعودیہ کی القصیم یونیورسٹی میں فلکیات کے سابق پروفیسر اور موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ المسند کا کہنا تھا کہ رواں سال ماہ مبارک کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ 2023 کو متوقع ہے۔ ڈاکٹرعبداللہ المسند نے کہا ہے کہ کہ اس بارشعبان 30 دن کا ہوگا کیونکہ 29 شعبان 21 مارچ کو چاند سورج غروب ہونے سے 9 منٹ پہل چھپے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چاند اور سورج کا ملاپ 29 شعبان یعنی 21 مارچ کو شام کو 8 بج کر 23 منٹ پر ہوگا، اسی لیے رمضان کا پہلا روزہ 23مارچ کوہونے کا امکان ہے۔ اور پاکستان میں 24 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
عائشہ ظفر
تبصرے