امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہایو کی امریکی حکومت کے خلاف ناراض عوام کو مزید بھڑکا دیا

America

نیوزٹوڈے: تین فروری کو امریکی ریاست اوہایو کے مشرقی فلسطین نامی گاؤں میں کیمیکل ٹینکروں سے لدی ایک ٹرین الٹ گئی یہ خطرناک زہریلا کیمیکل فلسطین اور ارد گرد کے علاقوں میں پھیلنے لگا اور آہستہ آہستہ یہ کیمیکل ہوا اور پانی میں شامل ہونے لگا اس حادثے کے بعد ان ٹینکروں میں آگ لگ گئی اب وہاں کی صورتحال یہ ہے کہ اوہایو میں کیمیکل کی بارش ہونے لگی ہے اس تیزابی بارش سے عمارتوں اور گاڑیوں کے رنگ خراب ہونے لگے ہیں پودے اور سبزہ سڑنے لگا ہے اب اس علاقے میں آسمان پر پرندے دور دور تک نظر نہیں آتے جانور سڑکوں کے کنارے ہلاک پڑے دکھائی دے رہے ہیں آبی جانور بڑی تعداد میں پانی میں ہلاک ہو رہے ہیں اس علاقے کے حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں لیکن امریکی حکومت اس معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہی اور اس خبر کو منظر عام پر لانے سے کترا رہی ہے امریکی حکومت کی اس لا پرواہی پر اوہایو کے لوگ امریکہ کی حکومت سے سخت ناراض ہیں ۔

اور اب امریکی صدر کے یوکرین دورے کی وجہ سے اوہایو کے لوگوں کے ساتھ ساتھ وہاں کے ناظم کوناوے بھی بھڑک گئے اور انہوں نے بیان دیا کہ اپنی عوام کو موت کے منہ میں چھوڑ کر بائیڈن کا یوکرین دورہ ہمارے منہ پر زوردار طمانچہ ہے اوہایو کے لوگوں کے غصے اور جذبات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ اوہایو چلے گئے وہاں انہوں نے اوہایو کے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں مدد کا یقین دلایا ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہایو کے ناظم سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ اس مشکل وقت میں وہ اکیلے نہیں ہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں ٹرمپ کی تقریر نے اوہایو کے لوگوں کو جوبائیڈن حکومت سے مزید دلبرداشتہ کر دیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+