اکشے کمار کاشدید تنقید کے بعد کینیڈا کی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ

Akshay Kumar

نیوز ٹوڈے: بھارتی اداکار اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں جو بھی کچھ کمایا ہےاور جو مقام اور عزت حاصل کی ہے وہ مجھے اپنے ملک بھارت سے ملی ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اس کے بدلے اپنے وطن کیلئے کچھ کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھاکہ بہت تکلیف ہوتی ہے جب لوگ سچ جانے بغیر تنقید کرتے ہیں، میری کینیڈا کی شہریت کے معاملے پر بھی لوگوں نے ایسا ہی کیا اور اسباب معلوم کیےبغیرہی مجھےبلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا ۔اداکار نے بتایا کہ نوے کی دہائی میں ان پر ایک بہت ہی برا وقت آیا تھا جب ان فلمیں فلاپ ہوتی گئیں اورمسلسل 15 فلاپ فلمیں دینے کے بعد وہ مایوس ہو گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ تب انہیں لگا کہ اتنی ناکامی کے بعد یہاں کام ملنا نہیں اور زندہ رہنے کیلئے کام تو کرنا پڑیگا، اسی دوران کینیڈا میں رہنے والے ایک دوست نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کینیڈا آجائیں۔ اکشے کمار نے بتایا کہ دوست کے کہنے پر انہوں نے کینیڈا جانے کیلئے درخواست دی اور ان کی درخواست منظور ہو گئی لیکن وہاں جانے کے بعد پیچھے رکی ہوئی ان کی دوفلموں کی نمائش ہوئی اور خوش قسمتی سے دونوں بہت ہٹ ہوئیں ۔جس کے بعد دوست نے انہیں دوبارہ مشورہ دیا کہ واپس آکر اپنے مستقبل کیلئے مزید محنت کروں اور پھر میں واپس آگیا۔ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں بھول ہی گیا تھا کہ مجھے پاسپورٹ تبدیل بھی کرنا چاہیے لیکن اب میں نے اپنی کینیڈا کی شہریت چھوڑنے اور اپنا پاسپورٹ تبدیل کرنے کیلئے درخواست دے دی ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+