پہلی ٹرانس جینڈر پاکستانی نیوزاینکر مارویہ ملک پر قاتلانہ حملہ
- 24, فروری , 2023
نیوز ٹوڈے: پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر مارویہ ملک پر قاتلانہ حملے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،پولیس کو دیے گئے بیان میں مارویہ ملک کا کہنا تھا کہ وہ فارمیسی سے کینٹ کے علاقے میں اپنے گھر کو لوٹ رہی تھیں ۔ جس دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔مارویہ ملک کا کہنا تھاکہ انہیں فون پر دھمکیاں بھی مل رہی تھیں ۔اسی خوف سے انہوں نے گھر بھی چھوڑ دیا ہے اور لاہور سے باہر منتقل ہوگئی ہیں۔
چند سال پہلے جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو کے میں مارویہ ملک کا کہنا تھا کہ 'میں اپنی کمیونٹی سمیت سب کے لیے ایک مثال ہوں کہ جب خواجہ سرا فیشن اور میڈیا میں اپنی جگہ بناسکتے ہیں تو دیگر اورشعبوں میں بھی وہ اہمیت کے حامل ہیں۔
عائشہ ظفر
تبصرے