ترکیہ زلزلہ: پاکستانی ریسکیو ٹیم کو استنبول میں شاندار خراجِ تحسین

pakistan Team

نیوز ٹوڈے: ترکیہ میں 6 فروری پیر کی صبح آنے والے شدید زلزلے میں مدد کے لئےپاک فوج کی اربن سرچ اور ریسکیو ٹیم پہنچی جنہوں نے ملبے کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ناصرف ان کی مدد کی بلکہ صلاحیت کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا۔ ترکیہ کی حکومت کے اعلان کے ساتھ ہی ریسکیو آپریشن کو ختم کردیا گیا جس کے بعد ریسکیو ٹیم اپنا مشن پورا کرکےملک واپسی کیلئے استنبول پہنچی تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو میں ریسکیو اہلکاروں کو دیکھا جاسکتا ہے جن کی آمد پر استنبول کے ائیرپورٹ پر موجود افراد نے تالیاں بجاکر ان کا استقبال کیا اور ان کی خدمات کی تعریف کی۔

دوسری طرف ریسکیو ٹیم کے ملک پہنچنے پر پاکستان میں ترکیہ کے سفیر نے ٹیم کا ویلکم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امدادی ٹیموں کی طرف سے مشکل وقت میں ترکیہ کا بھرپور ساتھ دینے پر شکرگزار ہیں، پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے ترکیہ میں اکانوے سائٹس کو تلاش کیا اور 39مقامات پر ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ ریسکیو کی ٹیم نے ترکیہ میں 8 افراد کو زندہ بچا یا جن میں بچے بھی شامل تھے جب کہ ملبے نیچے آکر جاں بحق ہونے والے 138 افراد کو بھی نکالا گیا۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+