ایران کے جنرل امیر علی حاجی زادہ کی کھائی گئی قسم کو پورا ہوتے دیکھتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل خوفزدہ
- 27, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: آج سے تین سال پہلے 3 جنوری 2020 کو ایران کی اسلامی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اس وقت کے امریکہ کی سی آئی اے ایجینسی کے ڈائریکٹر مائک پومپیو نے شہید کروا دیا تھا جنرل قاسم سلیمانی جن کو ایرانی قوم کا ہیرو مانا جاتا تھا وہ شام اور عراق میں آئی ایس آئی ایس کے ساتھ مل کر مسلمانوں کی مدد کرنے والے اہم جنرل تھے اس وقت جنرل قاسم سلیمانی امریکہ کے لیے ایسے ہی پریشانی کا باعث بنے ہوئے تھے جیسے آج ایران کی بڑھتی طاقت نے امریکہ اور اسرائیل کی نیندیں اڑا رکھی ہیں انہوں نے 2019 میں امریکہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تو ہم امریکہ کو ختم کر دیں گے جنرل قاسم سلیمانی کی ان دھمکیوں اور امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا ہی امریکہ کو چبھنے لگا تھا اور ٹرمپ نے آئ ایس آئ ڈائریکٹر پومپیو کے ساتھ مل کر قاسم سلیمانی کو شہید کروا دیا تھا ان کی شہادت کے بعد ہی ایران کے جنرل امیر علی حاجی زادہ نے ٹرمپ اور پومپیو کو قتل کرنے کی قسم کھائی ہے
اور اب وہ وقت آ گیا ہے جب حاجی زادہ اپنی اس خواہش کی تکمیل کریں گے بائیڈن پر حملے سے پہلے وہ جنرل قاسم سلیمانی کے خون کا حساب لیں گے اور پھر ایران کے کسی دشمن کو نہیں چھوڑیں گے امیر علی حاجی زادہ کی ان دھمکیوں سے امریکہ،اسرائیل،اور ان کے دوست ملکوں میں خوف بڑھنے لگا ہے کیونکہ ایران نے اپنی ایک خطرناک کروز میزائل کا حال ہی میں ٹیسٹ کیا ہے جو دنیا کی انتہائی خطرناک میزائلوں میں شمار ہوتی ہے یہ ایسی تیز رفتار میزائل ہے جو کسی ائیر ڈیفینس سسٹم کی پکڑ میں نہیں آتی دنیا میں صرف روس اور چین ہی ہیں جو اب تک یہ کروز میزائل تیار کر چکے ہیں اور ایران یہ میزائل تیار کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے اس لیے ایران سے امریکہ اور اسرائیل کا خوف بے جا نہیں ۔
تبصرے