یوکرین کے دارالحکومت کیو پر آج رات ایک بار پھر ہوائی حملے

Ukrain

نیوزٹوڈے: روس یوکرین جنگ میں پچھلے ایک سال کے دوران روسی فوج نے یوکرین کے درجنوں شہروں کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے اور کئی شہروں پر قبضہ کر لیا ہے اور اب بھی کئی شہروں میں روس اور یوکرین کی فوج آمنےسامنے کی جنگ لڑ رہی ہے سولیڈر پر قبضہ کرنے کے بعد روسی فوج کا اگلا نشانہ باخموت کا جنوبی علاقہ وولیدار ہے جس پر قبضہ کرنے سے باخموت میں یوکرینی فوج کو ہتھیاروں اور ضروری اشیاء کی ترسیل بند ہو جائے گی اس طرح باخموت پر روسی فوج کی فتح آسان ہو جائے گی باخموت میں روس اور یوکرین کی فوج کے درمیان دو ماہ سے جنگ جاری ہے یوکرینی فوج باخموت کو کسی صورت چھوڑنا نہیں چاہتی یوکرین کی سب سے طاقتور فوج ازوف باخموت میں روسی فوج کا مقابلہ کر رہی ہے تو دوسری طرف روس کی ویگنر فوج نے باخموت کا مورچہ سنبھال رکھا ہے روسی فوج یوکرین کے ہتھیارخانوں کو چن چن کر تباہ کر رہی ہے جو ہتھیار انہیں نیٹو سے ملے ہیں اور جن کے دم پر یوکرینی فوج روسی فوج کا مقابلہ کر رہی ہے ڈونباس میں بھی روسی فوج نے قہر برپا کر رکھا ہے

یوکرینی فوج کو پسپا ہوتے دیکھ کر زیلینسکی نے ڈونباس میں فوجی کمانڈر ایڈوارڈ ماسکلیو کو ڈونباس کے جنگی مورچے کی سربراہی سے ہٹا دیا کیونکہ ڈونباس میں یوکرینی فوج کی جنگی حکمت عملی سے زیلینسکی نا خوش ہیں ڈونباس میں اس وقت یوکرینی فوج کو سخت مشکل کا سامنا ہے اس رات یوکرین کے دارالحکومت کیو کو بھی روسی فوج نے ہوائی حملوں سےدہلا دیا پوری رات جنگ کے سائرن بجتے رہے کیو میں ایمر جینسی نافذ کر دی گئی ہے اس کے علاوہ یوکرین کے ایک اور علاقے زیپوریزیا کے کئی علاقوں پر روسی فوج کا قبضہ ہو چکا ہے اب زیپوریزیا کے بچے کھچے علاقوں پر قبضہ کرنے کے لیے روسی فوج یوکرین کے ٹھکانوں پر راکٹ اور میزائل برسا رہی ہے اس وقت یوکرین کا کوئی ایسا کونہ نہیں جس کو روس نے اپنے حملوں کا نشانہ نہ بنایا ہو ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+