اٹلی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 59 ہوگئی

Italy

نیوز ٹوڈے: پچھلے روز اٹلی کے جنوبی ساحل کےنزدیک تارکین وطن کی کشتی چٹان سے ٹکرائی جس کی وجہ سے اب تک 59 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 28 پاکستان کے افراد بھی شامل ہیں۔حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں میں بارہ بچے بھی شامل ہیں تاہم حادثے میں 81 افراد کو بچالیا گیا ہے جس میں سے 20 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں 2سوکے قریب تارکین وطن سوار تھے جن میں سے تیس افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ ترکیہ سے روانہ ہونے والی کشتی میں پاکستان، افغانستان، ایران اور دیگر ملکوں کے شہری سوار تھے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+