امریکہ کے ٹھکانوں تک پہنچ رکھنے والی ہائپر سونک میزائل کا ٹیسٹ ایران کی ایک اور کامیابی
- 28, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: ایرانی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ ایران نے ایک ایسی لمبی دوری تک مار کرنے والی اور تیز رفتار ہائپر سونک میزائل تیار کر لی ہے جس کی پہنچ میں صرف اسرائیل ہی نہیں بلکہ خلیج فارس میں امریکہ کے تمام فوجی ٹھکانے آتے ہیں اور یہ ایسی میزائل ہے جو آواز سے 13 گنا تیز رفتار ہے یہ میزائل کسی ائر ڈیفنس سسٹم کی پکڑ میں نہیں آتی ایران نے ایک سال قبل جب یہ دعوٰی کیا تھا کہ وہ ایک خطرناک میزائل تیار کر رہا ہے اس وقت امریکہ اور اسرائیل نے اس کے اس دعوے کو مذاق میں اڑا دیا تھا لیکن اب ایران کا اس تیز رفتار اور خطرناک میزائل کا ٹیسٹ امریکہ اور اسرائیل کے لیے تشویش ناک ہے اور اس سے بھی زیادہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ امریکہ کےدو خطرناک دشمنوں روس اور ایران کے درمیان جو خطرناک سمجھوتہ ہوا ہے ۔
اس سمجھوتے کے تحت روس نے ایران کو یوکرین جنگ میں مدد کے عوض ایس یو ۔ 35 کا تحفہ بھیجا ہے روس کے ان جنگی جہازوں نے ایران کی طاقت مزید بڑھا دی ہے ایران روس کو اب تک 2000 سے زیادہ کی تعداد میں شاہد 136 ڈرونز دے چکا ہے بدلے میں روس نے بھی ایران کو ایس یو 35 جنگی طیاروں کے علاوہ حملہ آور ہیلی کاپٹر،ائیر ڈیفنس سسٹم اور یک 130 ٹریننگ ائیر کرافٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے روس کا ایس یو 35 طیارہ بہت طاقتور ہتھیار ہے اور اب ایران کے ہوائی اڈے ایگل 44 پر ایس یو 35 کی موجودگی یہ بتا رہی ہے کہ ایران اسرائیل کے جنگی طیاروں کا مقابلہ کرنے کی طاقت حاصل کر چکا ہے ۔
تبصرے