سعودی وزیر خارجہ کے دورہ یوکرین کی خوشی زیلینسکی کو راس نہ آئی

نیوزٹوڈے: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود یوکرین پہنچ گئے تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ سعودی عرب کا کوئی نمائندہ یوکرین گیا ہے وہاں انہوں نے زیلینسکی سے ملاقات کی اور یوکرین کو چار سو ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا شہزادہ فیصل بن فرحان کی یوکرین آمد اور چار سو ملین ڈالر سے یوکرین کی مدد زیلینسکی کے لیے خوشی کی خبر ہے لیکن یہ خوشی زیلینسکی کو راس نہ آئی دوسری طرف امریکہ اور روس کی طرف سے یوکرین کی پریشانی بڑھنے لگی ہے امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے فوجی ماہرین کا خیال ہے کہ یوکرین کو ایف 16 جنگی طیارے نہیں دینے چاہیں امریکہ کا ایف 16 سے انکار کا مطلب ہے کہ جن ملکوں نے یوکرین کو امریکہ کے ایف 16 دینے کی حامی بھری تھی اب وہ بھی انکار کر دیں گے۔

زیلینسکی کو دوسرا بڑا جھٹکا روس نے دیا ہے امریکی میڈیا کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے شی جنپنگ کو فون کر کے ایک خفیہ مطالبہ کیا ہے شی جنپنگ نے بغیر کسی حیل و حجت کے پیوٹن کے مطالبے کو مان لیا ہے چین پہلے ہی روس کو بھاری تعداد میں جنگی ہتھیار اور گولے دینے کی حامی بھر چکا ہے روس اور چین کی یہ بڑھتی ہوئی دوستی امریکہ اور یوکرین کے لیے پریشانی کا باعث ہے کیونکہ اگر روس کا ہتھیار خانہ چینی گولوں اور ہتھیاروں سے بھر گیا تو زیلینسکی کے پاس اور کم وقت رہ جائے گا روس کی توپوں اور چین کے گولہ بارود کے سامنے امریکہ اور نیٹو کے ہتھیار بھی کم پڑ  جائیں گے

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+