پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لئے کوالیفائی

Pakistani Team

نیوز ٹوڈے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے ورلڈکپ 2024 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیمزکا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 6 ٹاپ ٹیمزاور میزبان ملک کے بعد بہتر رینکنگ کی ٹیم قرار دی گئی۔ آئی سی سی کے مطابق ٹی 20ورلڈکپ کے لیے8 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے جب کہ 2ٹیمیں گلوبل کوالیفائر سے آئیں گی،آٹھ ٹیموں نے جنوبی افریقا میں ہونے والے ٹی 20ورلڈکپ کی بنیا د پر کوالیفائی کیا، ہر گروپ کی ٹاپ 3ٹیمز نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔

گروپ 1سے ، نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور انگلینڈ نے براہ راست کوالیفائی کیا جب کہ گروپ 2سے انگلینڈ، بھارت اور ویسٹ انڈیز نے براہ راست کوالیفائی کیا۔ بنگلا دیش نے میزبان ہونے کی حیثیت سے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا جب کہ پاکستان کی ٹیم ان ٹیموں کے بعد بہتر رینکنگ پر موجود ہے۔ رواں برس ورلڈکپ کھیلنے والی سری لنکا اور آئر لینڈ کی ٹیمزبراہ راست اگلے ٹی 20ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکیں۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+