ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک پھر سے امیر ترین شخص بن گئے

Elon Musk

نیوز ٹوڈے: بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سےایلون مسک کی دولت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ مسک امیر ترین افراد کی لسٹ میں 2 مہینوں تک دوسرے نمبر پر رہے جب کہ اب وہ پھرسے امیر ترین افراد کیلسٹ میں پہلے نمبر پر آگئے۔ اس سے پہلے فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گیا تھا۔

بلومبرگ کے مطابق پیر کےدن مارکیٹ بند ہونے تک ایلون مسک کی مجموعی دولت کی مالیت تقریباً 187.1 بلین ڈالر تھی جب کہ برنارڈ آرنلٹ 185.3 بلین ڈالر کے مالک ہیں۔ تفصیل کےمطابق ٹیسلا کے اسٹاک جنوری کے مہینے سے بڑھ رہے ہیں اور پیر کے روز یہ 207.63 ڈالرز پر بند ہوئے تھے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+