روس 62 سال پرانے اپنے دور کے طاقتور ٹینک آئرن مین ٹی 62 بھی جنگ کے میدان میں لے آیا

Russia  Ukrain

نیوزٹوڈے: روس یوکرین جنگ میں اس وقت یوکرین کے کئی شہر روسی فوج کے نشانے پر ہیں اس تباہی میں یوکرین کا ایک اور شہر مارنکا بھی شامل ہو گیا ہے جس میں دونوں فوجیں ٹینکوں سے گولوں کی بوچھاڑ کر رہی ہیں مارنکا میں اس وقت کوئی جگہ یا عمارت ایسی نہیں جہاں بارود نہ برسایا گیا ہو شہر مکمل طور پر کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے کوئی عمارت بھی سلامت نظر نہیں آ رہی باخموت میں بھی روسی فوج نے دو بڑے ہوائی حملے کیے یوکرین نے دعوٰی کیا ہے کہ روسی فوج نے پچھلے چوبیس گھنٹوں میں بیس راکٹ اور کئی میزائلوں سے حملے کیے اور روسی ائیر ڈیفنس سسٹم سے پانچ ڈرونز بھی یوکرینی ٹھکانوں پر گرائے گئے باخموت میں روس کے کئی ٹھکانوں کو ٹاس 1 اے سے روسی فوج نے نشانہ بنایا جس سے باخموت میں یوکرینی فوج کے پاؤں اکھڑتے جا رہے ہیں روسی فوج کے باخموت میں سکھوئی 25 حملے کا ایک وڈیو بھی جاری کیا گیا ہے ۔

روسی فوج اس وقت اپنی پوری طاقت باخموت میں جھونک رہی ہے اور ایک ہی وقت میں کئی قسم کے خطرناک ہتھیاروں سے باخموت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے روس نے اپنا آئرن مین ، ٹی 62 ہتھیار بھی جنگ کے میدان میں اتار دیا ہے بے شک یہ 62 سالہ پرانا ٹینک ہے لیکن اس کی طاقت کا لوہا آج بھی پوری دنیا مان رہی ہے اس میں ایسی تکنیکی تبدیلیاں کی گئی ہیں جو آج کے نیٹو کے جدید ٹینکوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس جنگ میں روسی ٹینکوں اور ڈرونز نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے یہی وجہ ہے کہ زیلینسکی بھی نیٹو ملکوں سے ٹینکوں کی مانگ کر رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+