ایران نے عراق کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا کر اسرائیل کے ارادوں پر پانی پھیر دیا

Iran

نیوزٹوڈے: فلسطین پر بڑھتے روز بروز اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلم ممالک نے بھی کاروائی شروع کر دی ہے مسلم ممالک پر مشتمل ادارے او آئی سی یعنی آرگنائیزیشن آف اسلامک کارپوریشن نے فلسطین پر اسرائیل کے حملے روکنے اور اسرائیل کو نکیل ڈالنے کے لیے ایک اجلاس بلایا ہے جس میں اسرائیل کے ان اقدام پر سخت غصے کا اظہار کیا اور اس اجلاس میں مسلم ملکوں کے راہنماؤں سے یہ اپیل کی گئی کہ وہ سب مل کر نیشنل کورٹ آف جسٹس میں فلسطین کے تحفظ اور سلامتی کے لیے اپیل کریں کہ اسرائیل کے خلاف سخت کاروائی کی جائے مسلم ملک آپسی اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے فلسطین کے معاملے میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو گئے ہیں ایران کی آئی آر جی سی کے بڑے راہنما حسین سلامی نے عراق کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بناتے ہوئے کہا ہے ایران کی آئی آر جی سی فوج عراق کی فوج کو ٹریننگ دینے کا فیصلہ بہت جلد کرنے والی ہے ۔

کیونکہ امریکہ اور اسرائیل عراق میں دخل اندازی کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ فلسطین،ایران اور خود عراق کے لیے خطرناک ہے ہم عراق کی حکومت کو ایسی مضبوط حکومت بنانے میں مدد دیں گے جو امریکہ،اسرائیل اور تمام دشمن ملکوں کی امیدوں پر پانی پھیر دے ایران کی طرح عراق کے لوگ اور عراق کی حکومت اسرائیل کو قطعاً پسند نہیں کرتے لیکن اسرائیل ایران اور عراق کی ناچاقیوں کا فائدہ اٹھا کر عراق میں اپنے قدم مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ایران نے عراق کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا کر اس کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+