پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، عوام ناراض

Petroal

نیوزٹوڈے: پیٹرول کی قمیتوں پر ردعمل دیتے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے کہ 35 روپے قیمت میں اضافہ کرکے 5 روپےکی کمی کرنا مذاق ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں یہ کمی آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ پچھلے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کی فی لیٹرکی کمی کی گئی ہے اور فی لیٹر کے حساب سے پیٹرول کی نئی قیمت 267 روپے کردی گئی ہے۔

حکومت کی طرف سے ملک میں ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت بھی فی لیٹر کے حساب سے کم ہوئی ہے۔ اس میں 15 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+