سابق وزیرِاعظم عمران خان نے "جیل بھرو تحریک'' معطل کرنے کا اعلان کردیا
- 01, مارچ , 2023
نیوزٹوڈے: ٹوئٹر پر سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے اور انتخابی مہم کے آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ آئین کی پاسداری سپریم کورٹ کی ذمے داری تھی، سپریم کورٹ نے بہادری کے ساتھ اپنا کردار نبھایا۔
یاد رہےکہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے از خود نوٹس کا فیصلہ سنایا اور کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوامیں انتخابات نوےروز میں ہوں گے۔
عائشہ ظفر
تبصرے