حدیقہ کیانی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے 100 گھر تعمیر کروائے

Flood

نیوزٹوڈے: بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کی تحصیل ٹمبو کے ایک گاؤں میں حدیقہ کیانی نے سیلاب متاثرین کے لئے 100 گھر تعمیر کروا دیے۔ اان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وسیلہ راہ‘ کے نام سے جس مہم کا آغاز کیا تھا اس کے تحت متاثرین کے لیے سو گھروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ 1اسکول، 1 مسجد،1 میٹرنٹی ہوم اور ایک شہید کے بارہ سال کے بیٹے کے لیے ایک کریانہ اسٹور بھی بنایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہم اس علاقے کی دوسری تحصیل کنڈی کے علاقے میں تقریباََ دوسو گھر اور تعمیر کروائیں گے، جس پر فی کمرےپر تقریباََ ڈھائی لاکھ روپے کا خرچہ آنا تھا لیکن اب مہنگائی میں اضافہ ہوگیا ہےتو فی کمرہ ساڑھے 3لاکھ روپے کا خرچہ آئے گا۔

حدیقہ کیانی نےلوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے آپ لوگوں کی مدد سے ہم نے یہ سو گھر تعمیر کیے ہیں تو باقی گھر بھی آپ لوگوں کی مدد سے تعمیر ہوجائیں گے، انشاءاللّٰہ۔ یاد رہے کہحدیقہ کیانی نے سیلاب کے فوری بعد متاثرین کے لیے امدادی کاموں کی شروعات کردی تھی۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+