ایران کا آسمان ولایت1401 جنگی مشقوں سے دشمن ملکوں کو ایک اور جھٹکا

Jangi Jahaz

نیوزٹوڈے: ایران نے اپنے دشمن کو ڈرانے کے لیے زیر زمین ہوائی اڈے کی نمائش اور ایس یو 35 کی نمائش کے بعد اپنے چند اور خطرناک اور طاقتور ہتھیاروں کی طاقت دکھائی ہے اور اپنی جنگی مشقوں کے دوران ایران نے کئی طرح کے ہتھیار ،راکٹ اور کئی قسم کے حملہ آور سامان سے دنیا کو روشناس کرایا ہے اور بتایا ہے کہ اس نے کتنی طاقت زمین کے نیچے چھپا رکھی ہے ایران کی ان جنگی مشقوں کی اہم بات یہ ہے کہ ان میں جتنے ہتھیار دکھاۓ کیے گئے ہیں وہ تمام ہتھیار ایران نے خود تیار کیے ہیں اس لیے ان ہتھیاروں کا توڑ نکالنا اور ان ان کی طاقت کا درست اندازہ لگانا دشمنوں کے لیے بہت مشکل ہے ان جنگی مشقوں میں ایران نے اپنے ائیر ڈیفنس سسٹم اور راڈار کی طاقت اور ایئر کرافٹ کی طاقت بھی دکھائی ہے ایران نے ان جنگی مشقوں کو آسمانِ ولایت 1401 کا نام دیا ہے ایراان نے ایسے موقعے پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے جب ایراان پہلے ہی امریکہ اور اسرائیل کے نشانے پر آ چکا ہے کیونکہ امریکہ نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ برسوں سے ایٹم بم بنانے کی کوشش میں جتا ایران اب بارہ دنوں میں ایٹمی طاقت حاصل کر لے گا ۔

اور اگر ایران اپنے اس مقصد میں کامیاب ہو گیا تو اپنے ان ہتھیاروں سے کسی بھی ملک کو تباہ کرنے کی طاقت حاصل کر لے گا اس لیے امریکہ اور اسرائیل ایران کی اس بڑھتی طاقت سے خوفزدہ ہونے لگے ہیں اور اسے لگاتار دھمکیاں بھی دے رہے ہیں ایران امریکہ اور اسرائیل کی آنکھوں میں اس قدر چبھنے لگا ہے کہ ان ملکوں نے ایران کے اندرونی معاملات میں بھی مداخلت شروع کر دی ہے امریکہ میں ہزاروں لوگ ایران کی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے دکھائی دے رہے ہیں جو حجاب باغیوں کو سزاائیں دینے کے خلاف ہیں اور ان امریکیوں اور یہودیوں کا کہنا ہے کہ ایران میں عورتوں کو آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہونا چاہیے ان کیلیے پردے کی پابندی لازمی نہ ہو ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+