ایران عراق میں اپنے قدم مضبوط کر رہا اور عراق کی زمین کو جلد ہی امریکی فوج سے خالی کرا دے گا

Iran Iraq

نیوزٹوڈے: ایران نے ایئر ڈیفینس سسٹم کی جنگی مشقیں کر کے امریکہ اور اسرائیل جیسے ملکوں کو للکارا ہے کہ وہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور میزائلوں کو لاؤنچر سے ہوا میں داغا گیا اور یہ تیز رفتار میزائلیں پلک چھپکتے ہی اپنے نشانے پر جا لگیں طاقت کے اس شو کا وڈیو بھی جاری کیا گیا جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ میزائل ایران کی وہی ہائپر میزائل ہے جس کے بنانے کا دعوٰی ایران نے دو روز قبل کیا تھا وڈیو چونکہ رات کی تاریکی میں بنایا گیا تھا تاکہ جگہ اور مقام کی وضاحت نہ ہو سکے ایران نے جب اس ہائپر سونک میزائل کی تیاری کا دعوٰی کیا تھا تو اس کی خاصیتیں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی اس میزائل کی پہنچ میں امریکہ اور اسرائیل دونوں ہیں اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ میزائل کسی ایئر ڈیفینس سسٹم کی پکڑ میں نہیں آسکتی اس میزائل کے بار بار ہونے والے ٹیسٹ دیکھ کر اسرائیل خوفزدہ ہونے لگا ہے  ۔

کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کے پاس جو آئرن ڈوم ایئر ڈیفینس سسٹم ہے وہ ایران کی ایسی میزائلوں کو پکڑ نہیں پائے گا آئرن ڈوم ایئر ڈیفینس سسٹم چھوٹی چھوٹی میزائلوں کو ہی پکڑ سکتا ہے اسرائیل کےلیے دوسری بری خبر یہ سامنے آئی ہے کہ ایران عراق کے فوجیوں کو ٹریننگ دے کر عراق میں اپنے قدم مضبوط کر رہا ہے تاکہ عراق کے ساتھ مل کر ایران اسرائیل کا مقابلہ آسانی سے کر سکے اور آئی ایس آئی ایس کا مقابلہ کرنے کے بہانے امریکہ نے جو فوج عراق میں تعینات کر رکھی ہے اسے وہاں سے نکال دیا جائے اس طرح عراق اور شام کے راستے حزب اللٰہ جماعت کو ہتھیار اور ضروری اشیا کی ترسیل کا کام بھی ایران کے لیے آسان ہو جائے گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+