روس شاہد 136 ڈرونز کے بعد چین کے زیڈ ٹی 180ڈرونز جنگ کے میدان میں اتار رہا ہے
- 02, مارچ , 2023
نیوزٹوڈے: روس یوکرین جنگ کے دوران روس اپنے نت نئے خطرناک ہتھیار جنگ کے میدان میں اتار رہا ہے روس کے پاس ایسے ایسے خطرناک ہتھیار ہیں کہ جنہیں دیکھ کر ہی دشمن حیران رہ جاتے ہیں کبھی میزائلوں کی بارش تو کبھی راکٹ کی بوچھاڑ اور کبھی ڈرونز کی تباہی اور اب روس کے ٹینکوں کی گھن گرج نے یوکرین کی سر زمین کو دہلا کر رکھ دیا ہے روس کے ٹینکوں نے یوکرین کے وولیدار میں تباہی مچانے کے بعد ڈونیسک کے علاقے باخموت کا رخ کیا وہاں قہر مچانے کے بعداب لوہانسک پر گولے برسا رہے ہیں روس کے ان ٹینکوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اب یوکرین کے پاس ٹینکوں کی کمی ہو چکی ہے امریکہ،جرمنی اور برطانیہ کے ابرام،چیلنجر 2 اور لیپرڈ ٹینک جوکہ یوکرین کو ملنے تھے ابھی تک کوئی ٹینک یوکرین نہیں پہنچا ۔
اس لیے یوکرین کی فوج روس کے ٹینکوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مریکہ سے ملے سوئچ پلین 300 ڈرونز کا استعمال کر رہی ہے اور اس وقت یوکرین کے سوئچ پلین 300ڈرونز کے حملے اس لیے کامیاب ہو رہے ہیں کیونکہ 15 جنوری کے بعد روس نے شاہد 136 ڈرونز کا استعمال روک دیا ہے اس سے پہلے روسی فوج سوئچ پلین 300 کا مقابلہ شاہد 136 ڈرونز سے کر رہی تھی اور اب یہ خبر ہے کہ روس کو بہت جلد چین سے زیڈ ٹی 180ڈرونز ملنے والے ہیں یہ ڈرونز حجم میں چھوٹے لیکن کارکردگی میں کئی گنا طاقتور ہیں جن کی لمبائی 2.8 میٹتر اور اس کی رفتار 150 کلو میٹر فیی گھنٹہ ہے 10 گھنٹے تک لگاتار اڑ سکتا ہے اس کی پہنچ 1800 کلو میٹر تک ہے یعنی روس اپنی سرحد سے ہی بہت جلد یوکرین کے ڈرونز کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ ۔
تبصرے