امریکہ پر دشمن ملکوں سے پہلے خدائی آفات کے حملے

Ameria Storm

نیوزٹوڈے: امریکہ جہاں اس وقت روس چین اور ایران تین تین ملکوں کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے وہیں دوسری طرف قدرتی آفات نے بھی امریکہ کا ہی رخ کر رکھا ہے برفیلے طوفان اور تیز بارشوں کے بعد ایک اور آسمانی آفت نے امریکہ میں قہر برپا کر دیا ہے امریکہ کے وہ شہر جو بارش اور برفباری کے لیے ترستے ہیں ان علاقوں میں تیز بارشوں اور برفیلے طوفانوں نے لوگوں کے ہوش اڑا دیے ہیں اور اب تیز اور تند ہوائیں اور بھنور نے امریکہ کے دو شہروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اس سے پہلے امریکہ میں جن طوفانوں اور بارشوں کا خطرہ جون جولائی کے مہینوں میں رہتا تھا اس سال فروری اور مارچ کے مہینوں میں ہی ان طوفانوں نے امریکہ کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا اس طوفان کی رفتار اتنی تیز تھی کہ اس کے سامنے آنے والی ہر چیز تنکوں کی طرح اڑنے لگی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں گھروں کے گیٹ اور گاڑیاں ہوا میں اڑنے لگیں تیز گرج کے ساتھ آنے والے اس طوفان نے میسوری اور کینسیز شہروں میں تباہی مچائی ہے برفباری کے بعد اچانک گرم ہواؤں نے امریکہ کا رخ کیا گرم اور ٹھنڈی ہواؤں کے آپس میں ٹکرانے سے امریکہ پر ہونے والے یہ خدائی حملے امریکہ کے لیے جنگی جہازوں اور میزائل حملوں سے کہیں زیادہ ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+