میسی کا فیفا ورلڈکپ جیتنے پر اپنی ٹیم کو شاندار تحفہ، سونے کے 35آئی فونز 14 آرڈر کردیے

Gold Iphone

نیوزٹوڈے: قطرمیں گزشتہ سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کھیل میں میسی کی قیادت میں کھیلے جانے والے میچ میں ارجنٹائن نے فرانس کو شکست دی اور ورلڈ چیمپئن بنا۔تیسری دفعہ فیفا ورلڈکپ جیتنے کے خوشی میں لیونل میسی نے اپنی ٹیم کے تمام پلیئرز کو ایک شاندار تحفہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق لیونل میسی نےسونے کے 35 آئی فونز 14 آرڈر کیے ،جو وہ ٹیم کےپلئیرز سمیت ٹیم اسٹاف کو بھی تحفے میں دیئے جائیں گے۔

تفصیل کے مطابق سونے کے35 آئی فونز کی مجموعی مالیت 1لاکھ 75 ہزار یوروز ہیں جو پاکستانی روپے میں 5 کروڑ سے زیادہ بنتی ہے۔ میسی کی طرف سے کھلاڑیوں کو تحفے میں دیئےجانے والے سونے کے آئی فونز پر ہرپلئیر کا نام، جرسی نمبر اور ارجنٹائن کا لوگو بھی ہوگا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میں میسی کو آئی فونز کا آرڈر مل چکا ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+