دنیا کی بااثر خواتین کی لسٹ میں پاکستانی عائشہ صدیقہ کا نام شامل

Ayesha Sadiqa

نیوزٹوڈے: ٹائم میگزین کی سال 2023 کے لئے انسانی حقوق، سیاست، اور آرٹس اور مختلف شعبوں میں نمایاں کردار کی حامل بااثر خواتین کی لسٹ میں برازیل میکسیکو، یوکرین ،ایران اور پاکستان اور دنیا کے مختلف ممالک کی بارہ خواتین کو ’وومن آف دی ایئر‘کے خطاب سے نوازا گیا۔ پاکستان کی ماحولیاتی کارکن عائشہ صدیقہ کوکلائمٹ چینج پر ایک مضبوط آواز سمجھا جاتا ہے۔

عائشہ صدیقہ نے گزشتہ سال مصر کے شہر شرم الشیخ میں اقوام متحدہ کی بدولت ہونے والی کلائمٹ کانفرنس سے بھی خطاب کیا تھا۔ 24 سالہ عائشہ صدیقہ نے کارکن کے طور پر16 سال کی عمر سے ماحولیاتی بقا کے مسئلے کو اجاگر کرنا شروع کیا،2020 میں انہوں نے بطور شریک بانی پولوٹرز آؤٹ کے نام سے ین الاقوامی یوتھ کولیشن کی بنیاد بھی رکھی اور’فاسل فری یونیورسٹی‘ کے عنوان سے ٹریننگ کورس کو شروع کیا۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+