سابق وزیرِاعظم عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پیمرا کی جانب سے پابندی عائد

 

 نیوز ٹوڈے:پیمرا کے حکم کے مطابق تمام ٹی وی چینلز سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا براہ راست، ریکارڈڈ بیان اور  تقاریرکو نشر نہیں کرسکتے۔ پیمرا نے عمران خان کی تقاریر، بیانات پرپابندی سےمتعلق سیٹلائٹ چینلز کو حکم دے دیئے ہیں۔۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان ریاستی اداروں کےخلاف الزامات لگا رہے ہیں ۔ عمران خان کے بیانات اور تقاریر براہ راست یا ریکارڈ کرکے نہیں چلائی جائیں گی۔ پیمرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق  عمران خان اشتعال انگیزبیانات سے ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف نفرت پیدا کر رہے ہیں۔ وہ اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات اور نفرت انگیز بات کررہے ہیں، ان کی تقاریر سے امن و امان کی صورتحال بگڑ سکتی ہے۔ پیمرا نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیان ،گفتگو یا خطاب لائیو ہو یا ریکارڈ کیا ہوا ٹی وی چینلزپر نہیں چلایا جائے گا اور  ان کے بیانات اور تقاریرکا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+