عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں درخواست خارج،وارنٹ گرفتاری برقرار

 

نیوز ٹوڈے:سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکلا نے سیشن عدالت سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کے لئے درخواست دی تھی۔ عمران خان کی طرف سے وارنٹ منسوخ کی درخواست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت میں دائر کیا تھا۔ اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کی طرف سے سے دائر کی گئی درخواست پر فیصلے کو محفوظ کرلیا گیا جو کچھ دیر بعد ہی سناتے ہوئے درخواست کو خارج کردیا گیا۔ عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے برقرار رکھا۔ عمران خان کو کل اسلام آباد کی عدالت نے طلب کیا ہے۔ دوسری طرف عمران خان کے وکیل کا کہنا ہےکہ وہ عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کے حوالے سے فوجداری کیس میں 28 فروری کو حاضر نہ ہونے پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+