پی آئی اے کے پائلٹس نےتنخواہوں پر بھاری ٹیکس کی وجہ سے استعفے دینا شروع کر دیئے
- 06, مارچ , 2023
نیوز ٹوڈے: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں انکشاف ہوا ہےکہ پی آئی اے کے پائلٹس نے تنخواہوں پر پینتیس سے چالیس فیصد تک ٹیکس کے خلاف بڑی تعداد میں استعفے دینا شروع کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے پائلٹس کی تنخواہوں پر 35 سے 40 فیصد ٹیکس لگا دیا ہے جس کے تحت آٹھ لاکھ تنخواہ لینے والے پائلٹس کو ساڑھے تین لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ کمیٹی کی رکن سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ 2 درجن سے زائد پائلٹس نے استعفے دے دیئے ہیں ان کو منظور نہیں کیا جارہا، پی آئی اے کے جہازوں کی حالیہ تاخیربھی پائلٹس کی کمی کی وجہ سے ہے۔ پی آئی اے کےحکام نے قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں استعفوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پائلٹس کے استعفے مل گئے ہیں جس پرحکومت نے پی آئی اے میں دو سو پچاس نئے پائلٹ بھرتی کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔
عائشہ ظفر
تبصرے