بھارتی اداکار امیتابھ بچن حادثے کا شکار، پسلی ٹوٹ گئی

نیوز ٹوڈے:انڈین میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری  بلاگ پوسٹ  کی مدد سے  80 سالہ امیتابھ بچن نے  اپنے مداحوں کو  خبر دی ہے کہ حیدرآباد میں فلم ’ پراجیکٹ کے ‘ کے ایکشن سین کی شوٹنگ کرتے ہوئے وہ  زخمی  ہوگئے اور ان کی  پسلی ٹوٹ گئی ۔ بھارتی اداکار  کے بلاگ کے مطابق حادثہ پیش آنے کے بعد فلم کی شوٹنگ کو روک دیا گیا اور ان کو ہسپتال کے کر لے جایا گیا جہاں ان کو سی ٹی اسکین اور طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری اور حرکت کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ امیتابھ بچن کو ٹھیک ہونے میں چند ہفتے لگیں گے اس لیے ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+