ڈالر کی قلت کے باعث 90 ہزار پاکستانی حج ادا نہیں کرسکیں گے
- 07, مارچ , 2023
نیوز ٹوڈے: ڈالر کی کمی کی وجہ سے 90 ہزار پاکستانی حج کا فریضہ ادا نہیں کرسکیں گے۔4 سو ملین ڈالر کے اخراج کو روکنے کے لئے حکومت نے اصولی طور اپنے شہریوں کے کوٹے کا آدھا باہر کے ملک رہنے والے پاکستانیوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد پر معاشی بحران کے اثر کو واضح کرتا ہے۔ حکومت کے ذرائع کے مطابق باہر کے ملک رہنے والے پاکستانی کوٹہ کا استعمال کرسکتے ہیں جو حکومت غیر ملکی کرنسی کی قلت کی وجہ سے دے رہی ہے تاکہ وہ ذاتی طور پر حج پر جائیں یا پاکستان میں رہنے والے کسی فرد کے اخراجات کو ادا کریں۔
عائشہ ظفر
تبصرے