کوئٹہ گھر میں گیس لیکج کے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق

Quetta

نیوز ٹوڈے: ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ دھماکہ سرکی کلاں ڈبل روڈ کے نزدیک مولوی عبدالعزیز کے گھر میں مبینہ طور پر گیس کےلیکج کی وجہ سے ہواجس کےباعث 2 خواتین سمیت 6 لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

غلام اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں چار سے نوسال کی عمر کے بچے ہیں جب کہ گھر کے مالک مولوی عبدالعزیز اور ان کے دو بیٹوں سمیت 4لوگ زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+