توشہ خانہ کیس: عمران خان کے خلاف کیس میں دوسری بار 2 بجے تک کا وقفہ

Imran Khan

نیوز ٹوڈے: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی اس کیس میں دوسری بار 2 بجے کا وقفہ کیا گیا۔ چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔ ان کے جونیئر وکیل سردار مصروف خان، الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اورمحسن شاہنواز رانجھا عدالت پیش ہوئے۔ظفر اقبال جج نے عمران خان کے وکیل سے سوال کیا کہ عمران خان آج بھی پیشنہیں ہوں گے کیا؟

عمران خان کے وکیل نے کہاکہ عمران خان کی پیشی کے بارے میں مجھے معلوم نہیں ہےلیکن لیگل ٹیم کچھ دیر میں آ جائے گی۔ ان کے وکیل سردار مصروف خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سینئر لیگل ٹیم دس بجے عدالت پیش ہو گی۔ جج کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھاکہ ضامن پابند ہیں کہ عمران خان عدالت میں پیش ہوں۔ اس سے پہلے عدالت نے 10 بجے تک کا وقفہ کیا تھا۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+