آزاد کشمیر: طالبات کے لئے حجاب لازمی قرار دے دیا گیا

Azad Kashmir

نیوز ٹوڈے: آزاد جموں و کشمیر حکومت نے خواتین طالبات اور اساتذہ کے لیے ان اداروں میں حجاب پہننا لازمی قرار دے دیا ہےجہاں لڑکے اور لڑکیوں کو اکٹھی تعلیم دی جاتی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے کہا ہے کہ مخلوط جنس کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کے اصول پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے خطے کے تمام اسکولوں اور کالجوں کو ڈریس کوڈ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔
تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ ان طالبات اور اساتذہ کے خلاف کس قسم کی کارروائی کی جائے گی جو قواعد کی خلاف ورزی کریں گی۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کا جیو نیوز کو کہناتھا کہ نوٹیفکیشن "ہمارے مذہب اور ہمارے معاشرے کی اخلاقی اقدار کو مدِنظر رکھ کر جاری کیا گیا ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+