آذر بائیجان کی وجہ سے دوبہت پرانے اور گہرے دوست ممالک کی دوستی خطرے میں

Azerbaijan

نیوزٹوڈے: آرمینیا کی سر زمین آذر بائیجان اور ایران کے درمیان اختلافات کی بڑی وجہ بنی ہوئی ہے اس لیے آذر بائیجان مسلم ملک ہونے کے باوجود اسرائیل سے ہتھیار خرید رہا ہے اور پچھلے چند سالوں میں آذر بائیجان اسرائیل سے کئی ارب ڈالر کے ہتھیار خرید چکا ہے اور اب یہ دعوٰی بھی کیا جا رہا ہے کہ آذر بائیجان نے اسرائیل کی خفیہ ایجینسی موساد کو اپنے ملک میں ایک برانچ کھولنے کی اجازت بھی دے دی ہے تاکہ اس ایجینسی کے ذریعے ایران پر نظر رکھی جا سکے آذر بائیجان ایران کا پڑوسی ملک ہے اور اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے لیے آذر بائیجان کی زمین کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے لیکن آذر بائیجان کو خوش کرنے کے لیے اسرائیل کے تعلقات بھارت کے ساتھ خراب ہو سکتے ہیں کیونکہ اگر ایران آرمینیا کو ہتھیار دے کر اس کی مدد کر رہا ہے تو بھارت بھی آذر بائیجان کے خلاف آرمینیا کے ساتھ کھڑا ہے ۔

آرمینیا کی مدد کرنے کی وجہ سے ہی حال ہی میں آذربائیجان نے بھارت کو انجام بھگتنے کی دھمکی دی تھی بھارت جلد ہی آرمینیا کو پیناکا راکٹ سسٹم دینے والا ہے جس سے آذر بائیجان مزید بھڑک گیا ہے بھارت کے ہتھیاروں کے بل بوتے پر ہی آرمینیا آذر بائیجان کے حملوں کو ناکام بنا رہا ہے اب مصیبت یہ ہے کہ آذر بائیجان بھارت کے بہت گہرے دوست اسرائیل سے ہتھیا ر خرید رہا ہے اور ان ہتھیاروں سے وہ بھارت کو سبق سکھانا چاہتا ہے حالانکہ بھارت اور اسرائیل کے صدیوں پرانے تعلقات ہیں اور ان کے تعلقات میں آذر بائیجان اور آرمینیا کی وجہ سے دراڑ آ رہی ہے کیونکہ اگر آذر بائیجان اسرائیل کے ہتھیاروں سے آرمینیا پر حملہ کرے گا تو اسے بھارت کے ہتھیاروں کا سامنا کرنا پڑے گا اسلیے دونوں ملکوں کے ہتھیاروں کی ٹکر سے دونوں کی دوستی میں دراڑ ضرور پڑ جائے گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+