امریکہ نے اپنی طاقت کا بھرم قائم رکھنے کے لیے زیلینسکی کو لولی پاپ دے دیا

یوکرین کے مورچے

نیوزٹوڈے: یوکرین کے مورچے پر جنگ اب روس اور یوکرین کے درمیان نہیں ہو رہی بلکہ نیٹو اور روس کے ہتھیار جنگ میں استعمال ہو رہے ہیں نیٹو ملک یوکرین کے ہتھیار خانوں کو ایک مرتبہ پھر اپنے ہتھیاروں سے بھر رہے ہیں کیونکہ وہ اب یوکرین کو ایک نئے مورچے کریمیا پر جنگ کے لیے تیار کر رہے ہیں اور نیٹو سے ملنے والے لمبی دوری والے ہتھیار پا کر زیلینسکی کریمیا کو واپس پانے کے خواب دیکھنے لگا ہے یوکرین پچھلے کچھ عرصے سے امریکہ سے مسلسل ایف 16 جنگی طیاروں کی مانگ کر رہا ہے اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ امریکہ نے یوکرین کو ایف 16 تو نہیں دیے البتہ وہ یوکرین کے جنگی طیاروں میں اپنی میزائلیں نصب کرنے کی کوشش کر رہا ہے یوکرین کے پاس سو ویت یونین کے دور کے جو مگ 29 جنگی طیارے موجود ہیں امریکہ ان طیاروں میں ایف 16 والی میزائلیں لگا کر انہیں زیادہ خطرناک بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

اس کام کو مکمل کرنے کے لیے یوکرین کے دو پائلٹ اور ایئر فورس انجینیئر امریکہ میں کام کر رہے ہیں لیکن یہ کام مکمل ہونے میں کافی دن لگ جائیں گے اس لیے زیلینسکی بار بار امریکہ سے اس کے ایف 16 کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کو امریکہ اس لیے ٹال مٹول کر رہا ہے کیونکہ امریکہ نہیں چاہتا کہ اس کے ایف 16 روس کے ایئر ڈیفینس سسٹم سے تباہ ہوں اگر ایسا ہوا تو امریکہ کی طاققت پر بھی سوال اٹھیں گے اس لیے یوکرین کو مطمئن کرنے کے لیے امریکہ یوکرین کے جنگی طیاروں میں ہی میزائلیں لگانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+