لاہور: ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعات میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر مقدمہ درج
- 09, مارچ , 2023
ڈی ایس پی رائیونڈ کی مدعیت میں عمران خان پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مسلح افراد سمیت 3، 4سو افراد پر مشتمل جتھےنے ہنگامہ آرائی کی، جتھے میں شامل افراد قومی سلامتی کے اداروں کو دھمکارہے تھے، پاکستان تحریکِ انصاف کارکن عمران خان، حفرخ حبیب، حسان نیازی،فواد چوہدری، محمود الرشید ،حماد اظہر، اور اعجاز چوہدری کےکہنے پر اداروں کو دھمکا رہے تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا اور ڈنڈوں کی برسات کی جس میں تیرہ پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے، پاکستان تحریکِ انصاف کارکنوں کے پتھراؤ کی وجہ سے ان کے اپنے چھ کارکن بھی زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنےکا اعلان کیا ۔ صوبائی حکومت کی طرف سے دفعہ 144 نافذہوئی جس کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک ِ انصاف کے37 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس ترجمان نے کہا ہےکہ لاہور میں پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے حملوں میں دوڈی ایس پیز سمیت گیارہ اہلکار زخمی ہوئے ہیں جب کہ پاکستان تحریک ِ انصاف نے مبینہ پولیس تشدد سے اپنے 1کارکن کے ہلاک ہونے کا بھی الزام لگایا ہے۔
تبصرے