روس نے کیو پر کنجھل میزائلوں کی بارش برسا دی

روس یوکرین جنگ

نیوزٹوڈے: روس یوکرین جنگ کے دوران روس نے پہلی مرتبہ اپنی ہائیپر سونک کنجھل میزائل کو میدان میں اتارا ہے اس سے پہلے روس کے کئی خطرناک ہتھیار اپنی طاقت کا لوہا منوا چکے ہیں لیکن کنجھل میزائل کی طاقت اب دنیا نے دیکھی ہے اس میزائل سے روس نے کیو سمیت یوکرین کے کئی شہروں کو دہلا دیا کیو میں کئی مقامات کو اس سے نشانہ بنایا گیا یوکرین کے ایئر ڈیفینس سسٹم بھی اس میزائل کو پکڑنے میں ناکام رہے روسی فوج نےایک ساتھ 6 میزائلیں کیو پر داغیں اس کے علاوہ ایس300 سے 15 حملے بھی آج کیے ان حملوں سے خارکیو اور زیپوریزیا کو نشانہ بنایا گیا اگر یوکرین کے دفاعی سسٹم ان حملوں کو نہیں روک سکے تو وہ روس کی سب سے طاقتور سرمت میزائل سے یوکرین کو کیسے بچا پائیں گے روس نے ان حملوں سے یہ بھی بتا دیا کہ ان کے پاس ایسے نیو کلیئر ہتھیار ہیں جن کو یورپی ملکوں کا کوئی ڈیفینس سسٹم روک نہیں سکتا ۔

اور ان حملوں کی دوسری وجہ روس کے بریانسک کے علاقے پر یوکرینی فوج کے میزائل حملوں کا بدلہ ہے کیونکہ یوکرین نےجو حد بندی کراس کرکے روس کے علاقے پر حملہ کیا تھا روس کو اس پر سخت غصہ آ گیا اور اب روس ان حملوں کا بدلہ بہت بھیانک طریقے سے لے گا کیونکہ روس نے جنگ کے آغاز میں ڈیڑھ لاکھ فوج جنگ کے لیے تیار کی تھی اور اب روس کے پاس ساڑھے چار لاکھ فوج یوکرین میں جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے ہتھیاروں کی تعداد میں بھی اسی قدر اضافہ ہوا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+