جرمنی کے دوسرے بڑے شہر ہیمبرج کے ایک چرچ میں اندھا دھند فائرنگ

     وسیم حسن 

 

    جرمنی کے شہر ہیمبرج کے ایک گرجا گھر میں جمعرات  کو رات 9 بجے اندھا دھند فائرنگ  ہوئی ہے جس سے سات افراد ہلاک ہو گئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں حملہ آوروں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی لیکن  حملہ آور تعداد میں ایک سے زیادہ تھے جب لوگ عبادت کے لیے چرچ کے اندر پہنچے تو گولیوں کی آواز سے پورا علاقہ دہل اٹھا لوگوں کی چیخ و پکار اور فائرنگ کی آواز سے پورا علاقہ لرز گیا جرمنی کی پولیس نے علاقے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہیمبرج شہر جرمنی کا دوسرا بڑا  شہر ہے اور وہاں چرچ میں تقریباً دس منٹ تک فائرنگ ہوتی رہی پندرہ منٹ بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی پولیس کو شک ہے  کہ مرنے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہو سکتا ہے کیونکہ پولیس کا دعوٰی ہے کہ آپریشن کے دوران  ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے لیکن چرچ کے اندر یہ حملہ کیوں کیا گیا اس کے متعلق تحقیقات جاری ہیں چرچ میں اور سڑکوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں  سے بھی چیکنگ کی جا رہی ہے چرچ کے اطراف سڑکوں پر پولیس کی کثیر تعداد موجود ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+