پورے یوکرین پر روس کا قبضہ پریگوزن کا دعوٰی

یوکرین جنگ

روس یوکرین جنگ میں باخموت کے مورچے پر ڈٹے ویگنر فوج کے لیڈر پریگوزن نے بیان دیا ہے کہ اس جنگ میں ان کے سامنے صرف ایک ہی انجام ہے اور وہ ہے روس کی جیت اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ہم کبھی بھی روس یا اس کے ہتھیاروں کو ناکام نہیں ہونے دیں گے اور روس کو کبھی بھی بکھرنے نہیں دیں گے امریکہ اور برطانیہ کو ان کے ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے امریکہ اور یورپی ملک روس کو توڑنا چاہتے ہیں لیکن وہ ان کے ارادوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ 2024 تک پورے یوکرین پر روس کا راج ہو گا اور وہ بہت جلد یوکرین پر اپنی جیت کا اعلان کر دیں گے ۔

امریکہ اور جرمنی کے یوکرین کو ہتھیار دینے کے معاملے پر نیٹو ملکوں میں بھی اختلافات ہونے لگے ہیں سوئٹزر لینڈ نے یوکرین کو اپنے ہتھیار دینے سے انکار کر دیا ہے اور سپین اور جرمنی کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے نیٹو اور یورپی ملکوں کے انہی جھگڑوں اور اختلافات کی وجہ سے نیٹو کو طاقت مل رہی ہے اور روس نے اب جو کنجھل میزائل کے حملے کیے ہیں ان کو امریکہ کا ہائی مارس ڈیفینس سسٹم بھی نہیں روک پایا اس لیے یوکرین پر روس کی جیت کے آثار اور بھی بڑھ گئے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+