لاہور ہائی کورٹ کا توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے کے حوالے سے 2002 سے پہلےکا ریکارڈ آج پیش کرنے کا حکم

نیوز ٹوڈے: ہائی کورٹ عدالت نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات دینے کی درخواست پر سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے کہا ہےکہ توشہ خانے کا 2002 سے پہلے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت مکمل طور پر جائزہ لینے کے بعد حکم جاری کرے گی۔ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ کہ تحفے کس سے وصول ہوئے تھے۔ جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پہلو کا جائزہ لینابھی ضروری ہے کہ تحفے کیوں دئیے جاتے ہیں۔ کیا تحفہ اس لیے ہی دیا جاتا ہے کہ اس کے بدلے میں کوئی مفادلیا جائے۔ ہم اتنے پیارے تو نہیں کہ کوئی بیوٹی کونٹیسٹ میں تحفہ جیت لیا ہو۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایک وزیر جب تحفہ لے رہا ہو تو سمجھ آتی ہے لیکن جن کے پاس سرکاری عہدہ ہے وہ تحائف کیسے وصول کرسکتے ہیں۔ہائی کورٹ عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معاملہ نہیں ہے اس کےلیے متعلقہ فورم ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+