امریکہ کی ثالثی کے بغیر ہوا سمجھوتہ کتنی دیر چلتا ہے ناراض جوبائیڈن کا بیان
- 14, مارچ , 2023
چین نے امریکہ کے دیرینہ دشمن ایران اور پرانے دوست سعودی عرب کے درمیان دوستانہ مراسم بحال کر کے ایسا قدم اٹھایا ہے جس کے بعد شی جنپنگ کے چرچے صرف چین میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہونے لگے ہیں اور چین کی یہی شہرت امریکہ کو بری لگنے لگی ہے کیونکہ امریکہ ہی ہمیشہ سے دوسرے ملکوں کے مسائل سلجھاتا آ رہا ہے اور چین کبھی بھی دوسرے ملکوں کے مسائل میں شامل نہیں ہوا لیکن اس مرتبہ معاملہ بالکل الٹ ہو گیا ہے اور اسی لیے امریکہ کو چین کا یہ قدم پسند نہیں آیا اس سے امریکہ کی ساکھ اور مرتبے پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں بیجنگ میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہونے والی چار روز تک بات چیت کی خبر امریکہ جیسے ملک کو بھی نہ ہو سکی تمام معاملات طے کرنے کے بعد اس ملاقات سے متعلق پوری دنیا کو آ گاہ کیا گیا اس بات سے امریکہ ناراض ہو گیا اور اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جوبائیڈن نے بیان دیا ہے ۔
کہ جس سمجھوتے میں امریکہ کو شامل نہیں کی گیا اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ سمجھوتہ کتنا دیرپا ہے ایران امریکہ کا پرانا دشمن ہے اور سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے کبھی قریبی تعلقات تھے لیکن جو بائیڈن کے بر سر اقتدار آتے ہی ان دونوں ملکوں کے تعلقات بگڑنے لگے پھر یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد جب یورپی ملکوں میں تیل کی کمی کے مسائل پیدا ہونے لگے تو امریکہ کے صدر نے خود سعودی عرب جا کر تیل کی سپلائی بڑھانے کی اپیل کی تھی جسے سعودی عرب نے نہ صرف رد کر دیا تھا پہلے کہ تیل کی سپلائی پہلے سے بھی کم کر دی تھی جس کے بعد امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات مزید خراب ہو گئے اور اب چین نے مغربی ایشیا کے دو ملکوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر امریکہ کو سیخ پا کر دیا ۔
تبصرے