روسی کنجھل نے زمین کے چار سو فٹ اندر موجود یوکرین میں نیٹو کے ہتھیار خانے کو بھی نہ چھوڑا

روسی کنجھل نے

روس ، یوکرین جنگ اب صرف روس اور یوکرین تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ اس کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے امریکہ اور نیٹو یوکرین کی مدد سے باز نہیں آ رہے اور اب نیٹو نے اپنی فوج یوکرین بھیج کر باقاعدہ روس سے اعلان جنگ کر دیا ہے نیٹو کے قانون کے مطابق اگر نیٹو کے کسی ملک پر حملہ ہو گا تو تمام نیٹو ملک اس کی مدد کریں گے لیکن چونکہ یوکرین نیٹو میں شامل نہیں ہے اور ولادیمیر پیوٹن نیٹو ملکوں کو بھی بار بار دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر انہوں نے یوکرین میں اپنی فوج بھیجی تو یہ روس کے ساتھ نیٹو کا اعلان جنگ ہوگا اور اب ایسا ہی ہوا ہے روس نے یوکرین میں موجود نیٹو کے ہتھیاروں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا ہے ۔

جس سے یہ ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے حالانکہ یہ ہتھیار خانہ زمین سے چار سو فٹ نیچے تھا لیکن روس کی خطرناک کنجھل میزائل سے کیا گیا یہ حملہ جس سے یہ اڈہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اب تک چالیس لاشیں نکال لی گئی ہیں روس کے اس حملے کے بعد نیٹو کا رد عمل کیا ہو گا اگر نیٹو جنگ میں کود پڑا پھر یہ جنگ عالمی جنگ بن جائے گی

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+