ایران کے ہتھیار خانوں پر اسرائیل کی میزائلوں کی بارش

اسرائیل نے شام میں

نیوز ٹوڈے: پچھلے ایک ہفتے سے اسرائیل نے دوسری بار شام میں موجود ایران کے فوجی ٹھکا نوں کو نشانہ بنایا ہے 7 مارچ کو اسرائیل نے شام میں ایسپو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب میزائل حملے کیے جس سے ایئر پورٹ کو بھی کافی نقصان ہوا اور ایئر پورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا اور اب ایک بار پھر اسرائیل نے شام میں ہما اور ارد گرد کے علاقوں میں موجود ایران کے فوجی ٹھکانوں اور ہتھیار خانوں کو نشانہ بنایا ہے اسرائیل نے ان علاقوں میں میزائلوں کی بارش کر دی جہاں انہیں شک تھا کہ یہاں پر ایران کے ہتھیار خانے اور فوجی ٹھکانے ہیں اسرائیل نے یہ حملے لبنان سے سیریا کی طرف کیے ایک ہی وار میں درجنوں میزائلیں حملہ آور ہوئیں شام کے ایئر ڈیفینس سسٹم کئی میزائلوں کو تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔

لیکن بہت سی میزائلوں نے شام کی کئی رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے اسرائیل اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ شام میں ایران کے کئی ہتھیار خانوں پر حملے کر چکا ہے اور یہ الزام بھی لگا چکا ہے کہ ایران شام میں حزب اللہ کے لیے ہتھیار جمع کر رہا ہے اب ان حملوں کی وجہ اسرائیل نے یہ بتائی ہے کہ ایران زلزلہ متاثرین کی مدد کے بہانے شام میں ہتھیاروں کا ذخیرہ بڑھا رہا ہے تاکہ لبنان میں حزب اللہ کو ہتھیار دے کر طاقت ور جماعت بنا سکے فلسطین میں اسرائیل کے خلاف حماس کے لڑاکے بھی اسرائیل پر حملے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور اسرائیل جانتا ہے کہ اگر حزب اللہ اور حماس بھی ایران کی طرح طاقتور ہو گئے تو یہ تینوں مل کر اسرائیل کو تباہ کر دیں گے اس لیے اسرائیل فلسطین اور شام میں حزب اللہ اور حماس پر حملے کرتا رہتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+