خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کا راج،موسم کی تبدیلی کے ساتھ اب تک 10 کیسز رپورٹ
- 14, مارچ , 2023
نیوز ٹوڈے: صحت کے محکمہ کے مطابق مطابق صوبے کے 3 اضلاع میں اب تک ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،مردان میں آٹھ ، باجوڑ اور بنوں میں 1،1کیس رپورٹ ہوا۔ محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈینگی ایکشن پلان کیلئے فنڈز کی فراہمی میں تاخیر ہے، خیبر پختونخوا نے حکومت سے ڈینگی کو روکنے کے لیے 35 کروڑ روپے کے فنڈز کی مانگ کی ہے جو ابھی تک نہیں ملے۔
فنڈز نہ ملنے کیوجہ سے محکمہ صحت نے اس سال صوبے میں ڈینگی کے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق پچھلے سال بھی ڈینگی کے خاتمے کیلئے فنڈز کم تھے، فنڈز کی دستیابی کی وجہ سے ڈینگی پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔
مزید پڑھیں:
عائشہ ظفر
تبصرے