امریکہ چین کے ساتھ ساتھ خود بھی دوسرے ملکوں سے کیے گئے معاہدوں کو توڑ کر اپنے آپ کو کمزور کر رہا ہے

امریکہ کو ایک طرف تو چین

نیوز ٹوڈے: ترکی اور امریکہ کے درمیان ایف16 طیاروں کا جو معاہدہ ہو چکا ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ امریکہ اپنے وعدے سے مکرنے لگا ہے اور ترکی کو ایف 16 دینے سے ٹال مٹول شروع کر دی ہے امریکہ نے ترکی کو ایف 16 دینے کی یہ شرط رکھی ہے کہ امریکہ ترکی کو ایف 16 صرف اس صورت میں دے گا جب ترکی سویڈن اور فن لینڈ کے نیٹو میں شمولیت کے حق میں ووٹ دے گا امریکہ کی اس شرط پر ترکی آگ بگولہ ہو گیا اور ترکی نے امریکہ کو صاف کہہ دیا کہ اگر امریکہ نہیں تو کوئی اور ملک سہی ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہمارے پاس اور کئی راستے ہیں یہاں پر ترکی نے واضح طور پر کسی دوسرے ملک کا نام نہیں لیا لیکن اس کا اشارہ روس کی طرف ہی ہے کیونکہ امریکہ کی ترکی کو ایف 16 کی سپلائی میں تاخیر کی ایک اور وجہ ترکی اور روس کی بڑھتی نزدیکیاں بھی ہیں ۔

اس سے پہلے بھی 2019 میں امریکہ نے ترکی کو ایف 35 جنگی طیارے دینے کا معاہدہ کیا تھا جسے بعد میں امریکہ نے توڑ دیا تھا اس وقت ترکی امریکہ کو 100 سے زیادہ طیاروں کی قیمت بھی ادا کر چکا تھا لیکن امریکہ سے سپلائی شروع ہونے سے پہلے ہی ترکی نے روس کے ساتھ ایس 400 ڈیفینس میزائل سسٹم لینے کا سمجھوتہ کر لیا تھا اس وجہ سے امریکہ ترکی سے ناراض ہو گیا تھا اور امریکہ نے نہ تو ترکی کو طیارے دیے اور نہ ہی  اس کے پیسے واپس کیے اور اب ایک بار پھر ترکی کا امریکہ سے 40 ایف 16 خریدنے کا معاہدہ ہوا ہے لیکن ایک بار پھر امریکہ کے تیور اچھے نہیں لگ رہے جس سے ترکی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+