ایران اور سعودی عرب کے ہاتھ ملاتے ہی کئ مسلم ملک ایک جھنڈے تلے جمع ہونے لگے
- 15, مارچ , 2023
ایران اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ مراسم قائم ہوتے ہی کئی اور ملکوں نے بھی ان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا نا شروع کردیا جن میں مالدیپ ، مصر، اردن ، بحرین وغیرہ شامل ہیں مالدیپ اور ایران کے تعلقات ہمیشہ سے سرد ہی رہے ہیں لیکن ایران اور سعودی عرب کے قریب آتے ہی مالدیپ نے بھی ایران کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے کیونکہ ایران کی چین اور بھارت کے ساتھ تجارت اور لین دین سے مالدیپ کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے ایران کے وزیر خارجہ نے بیان دیا ہے کہ سعودی عرب کے بعد لیبیا ، اردن ، مصر اور بحرین کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات بہتری کی طرف آئیں گے یہ دعوٰی بھی کیا جا رہا ہے کہ لیبیا اور ایران بہت جلد ایک دوسرے کے ملکوں میں اپنے سفارتخانے بھی کھولنے والے ہیں اور بہت جلد دونوں ملک اپنے سفیر بھی ایک دوسرے کے ملک میں بھیج دیں گے ۔
حالانکہ لیبیا اور ایران کے پچھلے بارہ سال سے حالات خراب چلے آ رہے تھے بارہ سال پہلے دونوں ملکوں نے اپنے سفارتخانے بھی ایک دوسرے کے ملک سے بند کر دیے تھے اور دونوں کے درمیان کوئی رابطہ نہ تھا لیکن سعودی عرب اور ایران کے ایک دوسرے کے قریب آنے سے کئی مسلم ملک ایک جھنڈے تلے جمع ہونے لگے ہیں ایران اور سعودی عرب دو طاقتور مسلمان ملک ہیں اور ان کے اکٹھا ہونے سے امریکہ اور اسرائیل کی نیندیں اڑ چکی ہیں کیونکہ چار روز قبل ہی ایران نے اپنے سو بحری ہتھیاروں کا وڈیو جاری کیا تھا یہ چھوٹی چھوٹی کشتیاں دشمن پر براہ راست لیزر گائیڈد میزائلیں داغ سکتی ہیں ایران کے یہ ہتھیار اس کی سمندری طاقت میں بہت بڑا اضافہ ہیں ۔
تبصرے