یوکرین کو جنگ میں ہارتے دیکھ کر امریکہ کی یورپی ملکوں کو یوکرین کو کھل کر مدد دینے کی اپیل
- 16, مارچ , 2023
نیوزٹوڈے: روس یوکرین جنگ کے ایک سال بعد یوکرین کے وہ علاقے جن پر روس نے شروع سے ہی قبضہ کر لیا تھا نیٹو اور امریکہ کے ہتھیاروں کے بل بوتے پر یوکرین نے ان میں سے کچھ علاقے روس سے واپس آزاد کرا لیے تھے لیکن اب روس نے اپنے خطرناک ہتھیاروں اور میزائلوں کو استعمال کرتے ہوئے ان علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے اب کئ علاقے دوبارہ یوکرین کے ہاتھ سے کھسکتے جا رہے ہیں یوکرین نے کپیانسک کے علاقے اور ارد گرد کے گاؤں کے مکینوں کو ایک بار پھر یہ فرمان سنایا ہے کہ اگر وہ امان چاہتے ہیں تو اس علاقے کو خالی کر دیں کیونکہ ہم یہ علاقہ پھر سے ہارنے والے ہیں یوکرین نے خود اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ روسی فوج یوکرین پر بھاری پڑ رہی ہے صرف یوکرین میں ہی نہیں بلکہ پولینڈ کے وزیر اعظم نے یوکرین کو ہارتا دیکھ کر یہ اعلان کیا ہے کہ ہم چار سے چھ ہفتوں تک مگ سیریز کے جنگی طیارے یوکرین بھجوا دیں گے ۔
امریکہ نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ یوکرین کو بچانے کے لیے کوئی بھی ملک یوکرین کو اپنے جنگی طیارے دے سکتا ہے کسی ملک پر امریکہ کی طرف سے کوئی پابندی عائد نہیں ہے نیدر لینڈ اور فن لینڈ نے بھی یوکرین کو جنگی ہتھیار دینے کا اعلان کر دیا ہے استونیا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر یوکرین ہار گیا تو روس کا اگلا نشانہ ہم ہوں گے اس لیے ہمیں یوکرین کا ساتھ دینا ہوگا لتھوانیا کے صدر نے بھی کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ ہماری جنگ ہے اس لیے ہمیں خود کو بچانے کے لیے یوکرین کا ساتھ دینا ہوگا
تبصرے