آرمینیا کا میدان بن سکتا ہے ترکی اور ایران میں جنگ کی وجہ

ترکی اور ایران دونوں

نیوزٹوڈے: ترکی اور ایران دونوں ہی مسلم ملک ہیں لیکن دونوں کے تعلقات برف کی طرح ٹھنڈے ہی رہتے ہیں بے شک دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر چڑھائ یا جنگ کی کوشش آج تک نہیں کی لیکن زبانی کلامی ایک دوسرے پر وار کرتے رہتے ہیں لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ بہت جلد دونوں ملک ایک دوسرے کو اپنی طاقت دکھانے کے لیے میدان میں اترنے والے ہیں کیونکہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان وہ علاقہ جو دونوں ملکوں کے درمیان وجہ تنازعہ بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان کئی مرتبہ جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں یہ علاقہ ناگورنوقرہباخ ہے یہ علاقہ آذربائیجان کی سرحد میں آتا ہے لیکن وہاں آرمینیائ لوگ کافی تعداد میں بستے ہیں جن کے سر پر آرمینیا حکومت کا ہاتھ ہے اور ایران آرمینیا کا بھر پور ساتھ دے رہا ہے آذربائیجان کو ترکی کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔

ایران حال ہی میں ناگور نوقرہباخ میں ایک کیمپ چلا رہا ہے جس میں کرد لڑاکوں کو ٹریننگ دی جائے گی اس ٹریننگ کی ذمہ داری ایران نے اپنے چار ہزار لڑاکوں کو سونپی ہے ایران کے اس اقدام سے ترکی سخت غصے میں آ گیا ہے اس سے پہلے شام کے مورچے پر بھی ایران اور ترکی ایک دوسرے کے مخالف ہی کھڑے ہیں ایران شام میں بشر الاسد حکومت کا ساتھ دے رہا ہے جبکہ ترکی شام میں حکومت مخالف جماعتوں کا ساتھ دے رہا ہے شام کے بعد اب ایک اور اکھاڑے پر ایران اور ترکی آمنے سامنے ہیں اس کے بعد دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مزید خراب ہو جائیں گے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+