ترکی پر ایک سے بڑھ کر ایک بڑی خدائی آفت

ترکی  ابھی زلزلے

نیوزٹوڈے: ترکی خطرناک زلزلہ کے بعد سیلاب جیسی ایک اور آفت سے کانپ اٹھا ہے ترکی کے وہ تمام علاقے جہاں زلزلے نے جی بھر کر تباہی مچائی تھی بلند و بالا عمارتیں زمین بوس ہو گئیں ہزاروں لوگ ملبے تلے دب گئے ان علاقوں کے بے گھر لوگ سرکاری ٹینٹوں اور کیمپوں میں رہائش پذیر تھے اس نئی خدائی آفت نے ان کے سروں سے وہ چھت بھی چھین لی لاکھوں لوگ بے سرو سامانی کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں کیونکہ زلزلے کے بعد جو گھر رہنے کے قابل رہ گئے تھے اب چار روز کی مسلسل بارش سے ان گھروں میں پانی بھر گیا ہے ان علاقوں میں لوگ تنکوں کی طرح بکھر گئے ہیں ۔

22 لوگ پانی میں بہہ کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اس سے پہلے زلزلے سے 50 ہزار لوگ موت کی آغوش میں چلے گئے تھے اور اب ترکی کے انہی علاقوں میں پانی کا ایسا ریلا آیا ہے کہ 5 ٹن وزنی کاریں بھی اپنے ساتھ بہا کر لے گیا ترکی میں 111 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے منگل سے شروع ہونے والی بارش ابھی تھمنے کا نام نہیں لے رہی اور ترکی کے جن ہسپتالوں میں زلزلہ متاثرین زیرعلاج تھے وہ ہسپتال پانی سے بھر چکے ہیں گھروں اور ہسپتالوں میں تقریباً ڈیڑھ فٹ تک پانی بھر چکا ہے ترکی کی حالت اس وقت پہلی آفت سے زیادہ ڈراؤنی اور دل دہلا دینے والی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+